“I disliked worshipping idols and found an alternative in Islam” – Muhammad Abdullah
محمد عبداللہ جنوبی سندھ کے ایک چھوٹے سے گاؤں ویسرو سے تعلق رکھتے ہیں. وہ پہلے ہندو میگھوال تھے لیکن اب شیخ مسلمان ہیں. عبداللہ کا کہنا ہے کہ ان کو بت پرستی پسند نہیں تھی اور اس کا متبادل اسلام میں نظر آیا. یہ تبدیلی تب آئی جب وہ میرپورخاص میں ایک ٹیلر ماسٹر کے ہاں کام کرتے تھے. عبداللہ کے مسلمان ہونے کے بعد ٹیلر ماسٹر نے اپنی بیٹی کا رشتہ بھی اسے دے دیا. عبداللہ کے مطابق وہ اب ایک بہت ہی خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں، لیکن وہ اپنے والدین کی طرف گاؤں بھی جاتے رہتے ہیں. عبداللہ جب مسلمان ہوئے تو والدین نے بہت اصرار کیا کہ لوٹ آؤ. لیکن وہ نہیں لوٹے. عبداللہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے والدین کو اسلام کی دعوت دیتے رہتے ہیں، اور جب ان کی طرف جاتے ہیں تو کپڑے وغیرہ کے تحائف بھی لے کر جاتے ہیں۔.